1. ہوم
  2. >
  3. متواتر پوچھے گئے سوالات
  4. >
  5. شراکت داریاں
  6. >
  7. پارٹنر ایریا دریافت کرنا

پارٹنر ایریا دریافت کرنا

ڈیش بورڈ

اس ایریا میں، آپ کا استقبال چند آئٹمز کے ساتھ کیا جائے گا، جیسے کہ:

  • بیلنس
  • آپ کا پارٹنر لِنک
  • اکثر پوچھے گئے سوالات FAQ
  • پارٹنر کمیشن کی معلومات

جب آپ لاگ اِن ہوتے ہیں تو ڈیفالٹ طور پر یہ ایریا آپ کے سامنے آتا ہے۔ آپ کے بیلنس کے علاوہ، اس ایریا میں آپ اپنے پارٹنر کمیشن کی معلومات اور اپنا پارٹنر لِنک بھی دیکھ سکتے ہیں۔

بیلنس

Image

بیلنس آپ کے پارٹنر اکاؤنٹ میں آپ کا مجموعی بیلنس اور ذیل میں کمائے گئے کمیشنز کی مجموعی رقم USD میں دکھاتا ہے۔ آپ ودڈرال کے بٹن پر کلک کرکے رقم نکال سکتے ہیں۔

آپ کا پارٹنر لِنک

Image

آپ یہاں اپنا پارٹنر لِنک تلاش کر سکتے ہیں۔ کوڈ دیکھنے کے لیے پارٹنر کوڈ پر کلک کریں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات FAQ

faq

اکثر پوچھے گئے سوالات کے جواب تلاش کرنے کے لیے لِنک پر کلک کریں جو ایک پارٹنر کے طور پر آپ کی مدد کرے گا۔

پارٹنر کمیشن کی معلومات

Image

اس سیکشن میں، آپ اپنے کمائے گئے ریوارڈز کی سمری دیکھ سکتے ہیں۔ یہ آپ کا موجودہ پارٹنر لیول، اگلا اور حتمی پارٹنر لیول، کمیشن کی اہلیت کا دورانیہ اور اہلیت کا معیار دکھاتا ہے۔

دکھائی گئی معلومات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پارٹنر کمیشن انفارمیشن پینل دیکھیں

رپورٹس

رپورٹس آپ کے راغب کردہ کلائنٹس، ٹرانزیکشنز اور مجموعی کارکردگی کا ریکارڈ رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ رپورٹس کی دستیاب اقسام یہ ہیں:

کلائنٹ لسٹ

یہ ٹول آپ کو اپنے اکاؤنٹ سے منسلک ہر راغب کردہ کلائنٹ کی تلاش کا اہل بناتا ہے۔ آپ راغب کردہ کلائنٹ سے وصول کردہ مختلف معلومات جیسے کہ اُن کی کلائنٹ ID، کلائنٹ کا مُلک، اکاؤنٹ کی قسم، کلائنٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ، ٹریڈنگ کا مجموعی حجم، مجموعی منافع دیکھ سکتے ہیں۔

ریوارڈ ہسٹری

یہ رپورٹ آپ کے کلائنٹس کے ٹریڈنگ کے حجم سے کمائے گئے پارٹنر کمیشن کی تفصیلات بیان کرتی ہے۔ معلومات جیسے کہ پارٹنر کمیشن کی ادائیگی کی تاریخ، اکاؤنٹ نمبر، اکاؤنٹ کی قسم، ٹریڈنگ کا حجم اور پیمنٹ کے منتخب کردہ دورانیے میں USD میں منافع۔

ٹرانزیکشن پر کلک کرنے سے ایک رپورٹ ’’کلائنٹ ٹرانزیکشنز‘‘ زیادہ تفصیلات جیسے کہ ٹریڈ کردہ کرنسی پیئر، ٹریڈ کردہ حجم اور کریڈٹ شدہ کمیشن کے ساتھ کھل جائے گی۔ آپ کمیشن کے حساب کتاب کی ذیلی تفصیلات بھی دیکھ سکتے ہیں۔

کلائنٹ ٹرانزیکشنز

یہ رپورٹ آپ کے تمام کلائنٹس کی کلوز کردہ تمام پوزیشنز کے حوالے سے معلومات دکھاتی ہے۔ آپ آرڈر کی تاریخ، اثاثے کی قسم، ٹریڈنگ کا حجم، حاصل کردہ منافع اور کمیشن کے حساب کتاب کی ذیلی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

ٹرانزیکشنز کی زیرِ التواء ادائیگی

یہ سیکشن آپ کے کلائنٹس کی جانب سے کمیشن کی ادائیگی کے آخری دورانیے کے بعد کی گئی ٹریڈز ظاہر کرتا ہے۔

ریبیٹس

یہ فیچر آپ کو اپنے ریوارڈز کا ایک حصّہ دوبارہ اپنے کلائنٹ کو ادا کرنے کا اہل بناتی ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ ریبیٹس کے عملی طریقۂ کار کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ریبیٹ سسٹم کے بارے میں سب کچھ اور ریبیٹس ایریا کی تفصیلی جانچ کے آرٹیکلز پڑھیں۔ ریبیٹس کا بہتر مطالعہ کرنے کے لیے، پڑھیں ریبیٹس کو کیسے مینیج کیا جائے۔