خطرے کا انکشاف

فوریکس مارکیٹ میں تجارت کو خطرے کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔ یہ تنبیہہ فطرت میں معلوماتی ہے اوراس بات کی نشاندہی نہیں کرتی کہ تمام مذکورہ خطرات کا آپ کو براہ راست سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد فوریکس منڈی میں کام کرتے ہوئے لاحق ہو سکنے والے تجارتی اور غیر تجارتی خطرات سے گاہک کو آگاہ کرنا ہے۔ سب سے پہلے اپنا رقم جمع کروانے کے مقصد کی شناخت کریں اور کبھی بھی اتنی رقم جمع نہ کروائیں جس کے نقصان پر آپ کا بجٹ منفی طور پر متاثر ہو۔ فارن ایکسچینج منڈی میں تجارت غیر منضبط نقصان کے احتمال کی وجہ سے پُرخطر ہے۔

بیعانہ

یعانے کے زیرِ اثر آپ جمع کروائی گئی رقم سے زیادہ رقوم کی تجارت کر سکتے ہیں۔ تاہم، بیعانہ آپ کے حق میں یا آپ کے مخالف دونوں صورتوں میں کام کر سکتا ہے۔ اسی وقت پر، نفسیاتی عنصر ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کچھ تاجر بڑی رقوم میں تجارت کرنے کے لئے بڑے بیعانے کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہ "بغیر کسی خطرے کے لامحدود منافع" کے سراب کو جنم دیتا ہے، لیکن درحقیقت یہ ہمیشہ ایسے نہیں ہوتا۔ بیعانے کی وجہ سے رقوم کے بڑے حجم کی تجارت زیادہ منافع بخش ہو سکتی ہے لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئیے آمدن کے ساتھ ساتھ تمام جمع شدہ رقم کے مقصان کا انیشہ بھی موجود رہتا ہے۔ بیعانے کا احتیاط سے تجزیہ و انتخاب اس طرح کریں کہ وہ آپ کو زیادہ خطرے سے بچنے میں معاون و مددگار ہو۔

مالیاتی معاہدوں کا شدید اتار چڑھاؤ

فوریکس منڈی میں تجارت کردہ زیادہ تر تجارتی معاہدے، ایک ہی دن میں شدید اتار چڑھاؤ کے حامل ہوتے ہیں جو کہ نفع اور نقصان دونوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

تکنیکی خطرے (خطرے، تکنیکی آلات کے ساتھ منسلک)

گاہک کی طرف کچھ خطرات جنم لے سکتے ہیں جیسے کہ: ہارڈوئیر یا سوفٹ وئیر کی ناکامی، کنکشن کا خاتمہ، مواصلاتی نظام کے مسائل، تجارتی پلیٹ فارم کی مسکنفیگریشن وغیرہ۔

پابندیاں، قانون سازی کے تحت عائد کردہ (انتظامی خطرات)

گاہک ان کی مستقل رہائش گاہ کے ملک کے قانون کے تحت ممنوعہ کارروائیوں کے لئے تمام خطرات کی ذمہ داری لیتا ہے۔ ۔ ہر گاہک خود اپنی آمدنی کی سطح کے بارے میں مناسب حکام کو مطلع کرنے کا مجاز ہے۔

امرِ ربی والے حالات

کمپنی امرِ ربی والے حالات مثلاً غیر معمولی موسم، جنگ کا خطرہ، دہشت گردی کی کاروائی، انقلاب، فریقینِ ثالث کی غیر قانونی کاروائیاں، بڑی بدامنی، بلوے، ریاستی اداروں کے فیصلے وغیرہ کی صورت میں نقصانات یا کمائی گئی رقوم کی نامکمل وصولی کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔

تجارتی رسک

  • معمول سے مختلف مارکیٹ کے حالات میں ، گاہک کی آرڈر پروسیسنگ کے وقت میں اضافہ ہو سکتا۔
  • اس ویب سائٹ پر موجود کوئی بھی معلومات ایسی کاروائیوں کی راہنمائی نہیں ہے جو 100 فی صد منافع لانے کی اہل ہوں۔ یہ بالفطرت محض تجاویزی ہے۔
  • سٹاپ لاس کی سطح کا انتخاب کرنے سے نقصانات سے مکمل طور پر نہیں بچا جا سکتا۔
  • خطرات کرنسی مارکیٹ کے علم کی کمی اور تجارتی پلیٹ فارم کے بنیادی حقائق پر تجارت کرنے سے جڑے ہوئے ہیں۔
  • ہفتے کے اختتام پر جمعہ کو بند ہونے والی قیمتیں، دوبارہ منڈی کھلنے پر مختلف ہو سکتی ہیں اگر آپ فرق کے امکان سے مطمئن نہیں ہیں تو آپ ہمیشہ ہفتے کے اختتام سے پہلے اپنے آرڈرز بند کر سکتے ہیں۔

ابلاغی خطرات

  • ای میل کے ذریعے بھیجی گئی معلومات جو انکرپٹڈ حالت میں نہ ہوں غیر مجاز رسائی سے محفوظ نہیں کی جائیں گی۔
  • ہماری پر ائیویسی پالیسی کے تحت، کمپنی کو گاہک کی معلومات کو مکمل حفاظت میں رکھنا ہوتا ہے۔ تاہم، اس میں فریقِ ثالث کی رسائی کی صورت میں (جیسے کہ گاہک کی ای میل تک رسائی حاصل کر کے) کمپنی ذمہ دار نہ ہو گی۔
  • گاہک کی جانب سے تکنیکی مسائل کی وجہ سے اہم پیغام وصول نہ کرنے کی صورت میں مالی نقصان کے لیے کمپنی ذمہ دار نہیں ہے۔

نفسیاتی رسک

تجارت میں یکسوئی درکار ہوتی ہے اسی لئے غیر مستحکم اخلاقی اور جسمانی صورتوں میں پیسوں کے نقصان کا اندیشہ موجود ہے۔

ہم اپنے گاہکوں کے ساتھ طویل المیعادی تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ ہماری ٹیم گاہکوں کی فلاح کا خیال رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم تمام ممکنہ خطرات * کو پڑھنے کی تجویز دیتے ہیں۔

* اس فہرست میں خطرات شامل ہیں لیکن یہ صرف اس فہرست تک ہی محدود نہیں ہیں