فوریکس سماجی تجارت

سماجی تجارت

(MQL5) ایم کیو ایل 5 اشاروں کی مدد سے تجارت کے تجربے کے بغیر فوریکس میں پیسے کمائیں۔ پیشہ ورانہ ماہرین کے آرڈر اپنے تجارتی اکاؤنٹ پر نقل کریں۔

سماجی تجارت ایک ایسی سروس ہے جس کے ذریعے سرمایہ کار تجارتی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے پیشہ ور افراد کے ہنر و مہارت کی نقالی کرسکتے ہیں، جنہیں اشارے دینے والے بھی کہا جاتا ہے۔ اشارے دینے والوں کی فہرست خصوصی درجہ بندی میں دیکھی جاسکتی ہے۔ تاجر انہیں مختلف معیارات کی بنیاد پر منتخب کرتے ہیں، جیسے کہ: تجارت کا دورانیہ، زیادہ سے زیادہ تنزلی، بہترین سودے، منافع کا عنصر۔ اولین درجے کے حامل اشارے، فہرست میں سب سے اوپر دیے جاتے ہیں۔

عام طور پر، تجربہ کار فوریکس تاجرکے افعال کو نو آموز افراد کے لیے بطور رہنمائی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے فوریکس پر تجارت سے پہلے مارکیٹ کی تحقیق اور تجزیوں میں صَرف ہونے والے وقت کی بچت ہوتی ہے۔ سماجی تجارت ایسے تاجروں کے لیے کارآمد ہے جن کے پاس تربیت کا وقت نہ ہو یا جو سرمایہ کاری کے آزادانہ فیصلے کرتے ہوں۔

سماجی تجارت سماجی نیٹ ورک کے اصول پر کام کرتی ہے۔ تجارتی نیٹ ورک پر تاجراپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہیں، حکمتِ عملیاں شائع کرتے ہیں، گفتگو کرتے ہیں، نئے اور غیر تجربہ کار تاجروں پیشہ ور افراد کی تجارت کے نتائج دیکھتے ہیں اور آن لائن مارکیٹ کی صورتحال پر بات کرتے ہیں۔ تجربہ کار تاجر بھی سماجی تجارت سے فائدہ پاسکتے ہیں، کیونکہ اس کے ذریعے وہ تجارتی رہنما بن سکتے ہیں اور اضافی منافع جات حاصل کرکے مزید سبسکرائبرز کو اپنی جانب راغب کرسکتے ہیں۔

ٹرانزیکشنز کو نقل کرنے کی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں۔ عموماً، سروس سے منسلک ہونے کے لیے، مختصر سی فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔ بعض صورتوں میں، منافع بخش ٹرانزیکشنز کے ضمن میں معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ دوسری صورت میں، تاجر مخصوص میعاد کے لیے سبسکرپشن کی ادائیگی کرتا ہے۔

سماجی تجارت فائدہ مند کیوں ہے؟
  • ٹریڈنگ کی دنیا میں پہلا قدم اٹھانے کا ایک ذریعہ– آپ اپنی ٹریڈنگ کی صلاحیتوں سے قطع نظر منافع حاصل کرتے ہیں؛
  • دونوں فریقین کے لیے منافع کمانے کا موقع – بطور تاجرآپ اشارے دے کر منافع کماتے ہیں، جبکہ ایک سرمایہ کار کی حیثیت سے کامیاب سودوں کی نقالی کرکے؛
  • وقت کی بچت – آپ کو مارکیٹ کا تجزیہ نہیں کرنا پڑتا اور نہ ہی مارکیٹ کی نگرانی میں بہت سا وقت خرچ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؛
  • استعمال میں آسان – سماجی تجارت کی سروسز سادہ و آسان اور صارف کے لیے باسہولت ہیں؛
  • کثیرالجہتی تجارت – آپ اشارے دینے والے کئی افراد پر سبسکرائب کرسکتے ہیں، اور اس طرح اپنے ممکنہ خطرات کو متنوع بنا سکتے ہیں۔

MetaTrader 4 میں سماجی تجارت

(MQL5) ایم کیو ایل 5 اشارےMetaTrader 4 کے تخلیق کاروں کی ایک پراڈکٹ ہے، جو آپ کو کامیاب تاجروں کے اشاروں پر عمل کرنے اور MetaTraderٹرمینل سے ان کی ٹرانزیکشنز کو براہِ راست نقل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ MetaTrader کے پلیٹ فارمز میں سماجی تجارت سادہ انداز میں کام کرتی ہے: آپ اشاروں کو منتخب کرکے سبسکرائب کرتے ہیں اور ٹرانزیکشنز خود بخود آپ کے اکاؤنٹ میں دوبارہ تخلیق ہوجاتی ہیں۔

سبسکرپشن کا آغاز کرنے کے لیے، آپ کو (MQL5.community) ایم کیو ایل۔کمیونٹی میں رجسٹر ہونا ہوگا۔ اس کے بعد، ٹولز کے ٹیب میں جا کر آپشنز ← کمیونٹی پر کلک کریں اور (MQL5) ایم کیو ایل 5 اکاؤنٹ میں اپنا لاگ ان اور پاسورڈ درج کریں۔

نوٹ: سگنلز کو نقل کرنے کے لیے، آپ کا ٹرمینل مسلسل آن رہنا چاہیے! اس مقصد کے لیے، آپ (VPS) وی پی ایس سرور استعمال کرسکتے ہیں۔

بیشتر بخوانید