رقم واپسی کی پالیسی

اگر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی واپسی ضروری ہو تو کمپنی بعض صورتوں میں استثناء دے سکتی ہے، لیکن ایسا صرف اسی وقت ہوگا جب گاہک اس عمل کی معقول وجہ بیان کرے۔ سروس کی عدم فراہمی یا بیان کردہ طریقے پر عدم فراہمی، موصول شدہ سروس کے درست طور پر کام نہ کرنے کی صورت میں کلائنٹ رقم واپسی کی درخواست جمع کرواسکتا ہے۔ رقم کی واپسی اس صورت میں بھی ممکن ہے جب اکاؤنٹ میں رقم جمع کروا دی گئی ہو لیکن کوئی تجارت نہ کی گئی ہو اور اسے صرف رقم جمع کروانے کے لیے استعمال کیے گئے کریڈٹ کارڈ پر ہی واپس کیا جاتا ہے۔

واپسی کا عمل شروع کرنے کے لیے گاہک [email protected] پر ای میل کرتے ہوئے منسوخی کی ایک درخواست جمع کروائے گا۔ منسوخی کی درخواست، ، کم از کم درج ذیل معلومات پر مشتمل ہوگی لیکن یہ محض ان تک محدود نہ ہوگی::
  • گاہک کا پورا نام؛
  • رہائشی پتہ؛
  • رابطے کے لیے ای میل اور فون نمبر/نمبرز؛
  • تجارتی اکاؤنٹ نمبر/نمبرز؛
  • ابتدائی طور پرادا کردہ رقم، ادائیگی کی تاریخ، ادائیگی کا استعمال کردہ طریقہ (یعنی کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز)؛
  • دائیگی کا شناختی نمبر (اگر کوئی ہو)؛
  • منسوخی کی وجوہات جن کا دارومدار درج ذیل شرائط پر ہوگا۔

کمپنی میں جمع کردہ منسوخی کی درخواست میں درج تمام معلومات اُس درخواست سے مماثل ہونی چاہئیں جسے اصلاً ابتدائی ادائیگی میں جمع کروایا گیا تھا۔

منسوخی کے لیے موصول شدہ تمام درخواستوں کو کمپنی کی جانب سے درج ذیل شرائط و ضوابط پر زیرِ عمل لایا جائے گا:
  • منسوخی کی تمام درخواستیں مستند اور قابلِ قبول وجوہات کی حامل ہونی چاہئیں، اور ان وجوہات کو منسوخی کی درخواست میں گاہک کی جانب سے مفصل طور پر بیان کیا جائے گا؛
  • منسوخی کی تمام درخواستیں ابتدائی ادائیگی کے وقت سے 7 دن کے اندر اندر جمع کروائی جائیں گی؛ اگر کارڈ اسکیم یا ادائیگی کے ادارہ جاتی قوانین کے باعث منسوخی کی درخواست پر عمل درآمد ممکن نہ ہو تو کمپنی کی جانب سے گاہک کو مطلع کردیا جائے گا؛
  • منسوخی کی تمام درخواستوں پر، غیر تجارتی سرگرمیوں سے متعلقہ دعووں کے لیے گاہک کے معاہدے میں طے شدہ میعاد کے مطابق 2 کاروباری دنوں کے اندر اندر یا استثنائی طور پر اس سے زائد میعاد میں عمل درآمد کیا جائے گا؛ اضافی وقت درکار ہونے کی صورت میں کمپنی کی جانب سے کلائنٹ کو مطلع کردیا جائے گا؛
  • منسوخی کی تمام درخواستوں کا صرف اسی صورت میں جائزہ لیا جائے گا کہ درخواست کردہ رقم ابتدائی ادائیگی کی رقم کے ساتھ ساتھ تجارتی اکاؤنٹ کے دستیاب فری مارجن سے تجاوز نہ کرے؛
  • ادائیگی کرنے والے ادارے کی جانب سے کٹوتی کردہ کسی بھی اخراجات اور کسی بھی خسارے یا خرچ کو، جو شرحِ مبادلہ میں ناموافق اتار چڑھاؤ کے باعث کمپنی کی جانب سے برداشت کیے گئے یا اس پر لاگو ہوئے ہوں، واپس کی جانے والی رقم سے پورا کیا جائے گا۔