1. ہوم
  2. >
  3. متواتر پوچھے گئے سوالات
  4. >
  5. شراکت داریاں
  6. >
  7. پارٹنر کمیشن کی معلومات کا پینل ملاحظہ کرنا

پارٹنر کمیشن کی معلومات کا پینل ملاحظہ کرنا

پارٹنر کمیشن کی معلومات

Image

یہ پینل آپ کا موجودہ پارٹنر لیول، آپ کے لیے دستیاب اگلے اور حتمی پارٹنر لیولز دکھاتا ہے۔ پارٹنر لیول پر کلک کرنے سے اکاؤنٹ کی تمام اقسام کے لیے پارٹنر ریوارڈ کا اسٹرکچر ظاہر ہو جائے گا۔ آپ کوالیفکیشن کا اہلیتی معیار دیکھنے کے لیے کسی مختلف پارٹنر لیول پر بھی منتقل ہوسکتے ہیں۔

Image

فی لاٹ فکسڈ کمیشن

Image

یہ سیکشن ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی بنیادی اقسام اور پارٹنر کمیشن کی USD میں وہ زیادہ سے زیادہ رقم پیش کرتا ہے جسے اکاؤنٹ کی اِن اقسام سے وصول کیا جاسکتا ہے۔

’’انسٹرومنٹ گروپ چیک کریں‘‘ پر کلک کرنے سے بالکل اُسی انسٹرومنٹ کی بنیاد پر دیے گئے قطعی ریوارڈز کا ایک ٹیبل سامنے آ جاتا ہے۔ اگر آپ مستقبل میں اگلے پارٹنر لیولز پر اَپ گریڈ ہوں تو یہ ٹیبل آپ کو تب حاصل ہونے والا ممکنہ ریوارڈ ظاہر کرتا ہے۔

کمیشن کی کوالیفکیشن کا دورانیہ

Image

کوالیفکیشن کا اہلیتی معیار

ایک پراگریس انڈیکیٹر جو کوالیفکیشن کے دورانیے میں بیان کردہ مدّت کے لیے آپ کے کلائنٹس کا ٹریڈنگ حجم دکھاتا ہے۔ یہ موجودہ لیول کی تصدیق یا اگلے لیول تک رسائی کی پراگریس دکھاتا ہے۔ جب آپ اگلے لیول تک پہنچنے کے درکار لوازمات کی تکمیل کرلیں گے، تو آپ کو اگلے پارٹنر لیول پر ترقی دے دی جائے گی۔

پارٹنر لیولز کب تبدیل ہوتے ہیں؟

جب بھی آپ اگلے پارٹنر لیول کے لیے کوالیفائی کریں گے، تو یہ اگلے ہی دن خود کار طور پر اَپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ اگر اہداف کی تکمیل نہ ہونے پر تنزلی ہو جائے، تو اسے اگلے مہینے کی پہلی تاریخ کو عمل میں لایا جائے گا۔