پرائس گیپ پروٹیکشن کیا ہے؟

پرائس گیپ پروٹیکشن، پینڈنگ آرڈرز کے لیے سلپیج کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور اس کا اطلاق اس وقت کیا جاتا ہے جب مارکیٹ کے عدم استحکام یا دیگر وجوہات کی بناء پر آپ کے زیرِ التواء یا پینڈنگ آرڈرز کی قیمت گر کر ایک پرائس گیپ کے اندر آ جاتی ہے۔

پرائس گیپ پروٹیکشن کا اطلاق درج ذیل اکاؤنٹ کی اقسام پر ہوتا ہے: Standard Cent، Standard Pro، Raw Spread۔

پرائس گیپ کیا ہے؟


پرائس گیپ، پینڈنگ آرڈر کی مطلوبہ قیمت اور گیپ کے بعد مارکیٹ کی پہلی قیمت کے درمیان فرق کو pips میں ظاہر کرتا ہے۔

مختلف ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی پرائس گیپ ویلیو رینج مختلف ہوتی ہے۔ (ذیل میں دیا گیا ٹیبل ملاحظہ فرمائیں)۔

پرائس گیپ پروٹیکشن کا اطلاق کب کیا جاتا ہے؟

پرائس گیپ پروٹیکشن کا اطلاق تب کیا جاتا ہے جب آپ کے پینڈنگ آرڈر میں درج مطلوبہ قیمت گر کر ایک گیپ کے اندر آ جاتی ہے۔ اس اصول کے مطابق اگر کسی انسٹرومنٹ کے لیے (گیپ کے بعد) مارکیٹ کی پہلی قیمت اور آپ کے آرڈر کی مطلوبہ قیمت کے درمیان پوائنٹس میں فرق، پوائنٹس کی ایک مقررہ تعداد (گیپ لیول) کے مساوی یا اس سے زائد ہو جائے، تو آپ کے آرڈر پر عملدرآمد گیپ کے بعد مارکیٹ کی پہلی قیمت پر کیا جائے گا۔ اگر یہ فرق گیپ لیول سے کم ہو تو آپ کے آرڈر پر عملدرآمد آپ کی مطلوبہ قیمت پر کیا جائے گا۔

درج ذیل صُورتوں میں پرائس گیپ پروٹیکشن کا استعمال نہیں کیا جاتا:

  • - مارکیٹ سیشن کے اختتام سے 5 منٹ پہلے اور مارکیٹ سیشن کے آغاز کے 1.5 گھنٹے بعد تک،
  • - اہم معاشی خبروں کے اجراء سے 5 منٹ پہلے اور 5 منٹ بعد تک۔

کون سے انسٹرومنٹس پرائس گیپ پروٹیکشن سے متاثر ہوتے ہیں؟

ٹریڈنگ انسٹرومنٹ گیپ لیول ویلیو رینج (پوائنٹس)
XAUUSD 0-10
EURUSD 0-2
GBPUSD 0-2
GBPJPY 0-4
USDJPY 0-4
AUDUSD 0-2
USDCHF 0-2
USDCAD 0-2
US30 0-20
EURGBP 0-5
GBPAUD 0-4

پرائس گیپ پروٹیکشن کی مثال


آپ EURUSD کے لیے بائے اسٹاپ آرڈر 1.10056 پر پلیس کرتے ہیں۔ پھر ایک پرائس گیپ واقع ہوتا ہے۔ گیپ سے پہلے آخری آسک پرائس 1.10055 تھی، اور گیپ کے فوراً بعد پہلی آسک پرائس 1.10057 تھی۔ اس بات کا تعیّن کرنے کے لیے آپ کو گیپ کے بعد پہلی آسک پرائس اور اپنے آرڈر میں درج کردہ مطلوبہ پرائس کے درمیان فرق کو پوائنٹس میں دیکھنا ہو گا کہ کون سی پرائس پر آپ کے بائے اسٹاپ آرڈر پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ (1.10057 - 1.10056) = 0.00001 = 1 point.

آپ جس انسٹرومنٹ کی ٹریڈنگ کر رہے ہیں اس کی گیپ لیول ویلیو رینج دیکھنے کے لیے اب اُوپر دیا گیا پرائس گیپ پروٹیکشن ٹیبل چیک کریں - اس مثال کی صُورت میں، EURUSD 2 پوائنٹس ہے۔ چلیں فرض کرتے ہیں کہ گیپ لیول ویلیو اس وقت 1 پوائنٹ ہے۔

چونکہ 1<2، لہٰذا پرائس گیپ پروٹیکشن کے مطابق، آپ کے بائے اسٹاپ آرڈر پر عملدرآمد آپ کے آرڈر میں درج کردہ مطلوبہ قیمت پر کیا جائے گا جو کہ 1.10056 ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کے آرڈر پر عملدرآمد ایسی پرائس پر کیا جائے گا جو موجودہ مارکیٹ پرائس سے 1 پوائنٹ زائد نفع بخش ہے۔