1. ہوم
  2. >
  3. متواتر پوچھے گئے سوالات
  4. >
  5. شراکت داریاں
  6. >
  7. لیول کا جائزہ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

لیول کا جائزہ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

لیول کا جائزہ ہر ماہ کی 1 تاریخ کو کیا جاتا ہے جس میں آپ کے راغب کردہ کلائنٹس کے ٹریڈنگ والیم (آخری 3 ماہ کے) کا جائزہ لیا جاتا ہے، اور اس کے نتیجے میں:

  • اگر آپ اپنے موجودہ لیول کی شرائط پر پُورا اُترتے ہوں تو آپ کا موجودہ لیول برقرار رہتا ہے۔
  • اگر آپ اپنے موجودہ لیول کی شرائط پر پُورا نہ اُترتے ہوں تو آپ کو ٹریڈنگ والیم کے حساب سے ڈاؤن گریڈ کر دیا جائے گا۔

نوٹ فرمائیں: جب بُوسٹ پیریڈ ایکٹو ہو تو جائزے کے نتیجے میں آپ کا پارٹنر لیول ڈاؤن گریڈ نہیں کیا جا سکتا۔

مثال 1

  • آپ کا موجودہ پارٹنر لیول: ایڈوانسڈ پارٹنر (15 سے 30 ملین USD)
  • 1 ستمبر کو جائزہ ہوتا ہے۔ آخری 3 ماہ کا ٹریڈنگ والیم یہ ہے:
مہینہ ٹریڈنگ والیم
جون 10 ملین USD
جولائی 5 ملین USD
اگست 5 ملین USD
کُل 20 ملین USD
  • 20 ملین USD ایڈوانسڈ پارٹنر لیول کے لیے درکار ہوتا ہے۔ (15 سے 30 ملین USD)
  • 1 ستمبر کو جائزے کے بعد آپ کا ایڈوانسڈ پارٹنر لیول برقرار رہتا ہے۔
  • 1 ستمبر کو جائزے کا ایک نیا دورانیہ شروع ہوتا ہے۔
  • 1 ستمبر کو آپ کے آخری 3 ماہ کا ٹریڈنگ والیم یہ ہے:
مہینہ ٹریڈنگ والیم
جولائی 5 ملین USD
اگست 5 ملین USD
ستمبر 0 ملین USD
کُل 10 ملین USD
  • آپ کا موجودہ لیول - ایڈوانسڈ پارٹنر (15 سے 30 ملین USD) برقرار رکھنے کے لیے آپ کے کلائنٹس کو ستمبر میں کم از کم 5 ملین USD کا ٹریڈنگ والیم جنریٹ کرنا ہو گا۔
  • آپ کے اگلے پارٹنر لیول - سلور پارٹنر (30 سے 90 ملین USD) پر اَپ گریڈ ہونے کے لیے آپ کے کلائنٹس کو ستمبر میں کم از کم 20 ملین USD کا ٹریڈنگ والیم جنریٹ کرنا ہو گا۔

مثال 2

  • آپ کا موجودہ پارٹنر لیول: ایڈوانسڈ پارٹنر (15 سے 30 ملین USD)۔
  • 1 ستمبر کو جائزہ ہوتا ہے۔ آخری 3 ماہ کا ٹریڈنگ والیم یہ ہے:
مہینہ ٹریڈنگ والیم
جون 5 ملین USD
جولائی 5 ملین USD
اگست 3 ملین USD
کُل 13 ملین USD
  • آپ کا موجودہ لیول - ایڈوانسڈ پارٹنر برقرار رکھنے کے لیے آپ کو آخری 3 ماہ کا ٹریڈنگ والیم کم از کم 15 ملین USD درکار ہے۔
  • 13 ملین USD پارٹنر لیول (0 سے 15 ملین USD) کی شرط ہے۔
  • 1 ستمبر کو جائزے کے بعد آپ کو پارٹنر لیول پر ڈاؤن گریڈ کر دیا جاتا ہے
  • 1 ستمبر کو جائزے کا ایک نیا دورانیہ شروع ہوتا ہے۔ آپ کے آخری 3 ماہ کا ٹریڈنگ والیم یہ ہے:
مہینہ ٹریڈنگ والیم
جولائی 5 ملین USD
اگست 3 ملین USD
ستمبر 0 ملین USD
کُل 8 ملین USD
  • اگلے پارٹنر لیول یعنی ایڈوانسڈ پارٹنر لیول (15 سے 30 ملین USD) پر اَپ گریڈ ہونے کے لیے، آپ کے کلائنٹس کو ستمبر میں کم از کم 7 ملین USD کا ٹریڈنگ والیم جنریٹ کرنا ہو گا۔