1. ہوم
  2. >
  3. متواتر پوچھے گئے سوالات
  4. >
  5. شراکت داریاں
  6. >
  7. پارٹنر کوڈ کیا ہے؟

پارٹنر کوڈ کیا ہے؟

پارٹنر کوڈ آپ کے پارٹنر لِنک کے آخر میں ایک الفا نیومیرک کوڈ ہوتا ہے۔ پارٹنرز، پارٹنر لِنک کی ہی طرح، اسے کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ کلائنٹس کسی مخصوص پارٹنر کے تحت اپنا Back Office تخلیق کرتے ہوئے رجسٹریشن پیج پر اسے ’’پارٹنر کوڈ (اختیاری)‘‘ کے خانے میں درج کرسکتے ہیں۔

آپ کا پارٹنر کوڈ کہاں سے ملے گا

پارٹنر کوڈ Back Office میں پارٹنر ایریا کے اندر ڈیش بورڈ پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Image

پارٹنر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹریشن

جب کلائنٹس JMarkets میں اپنا Back Office رجسٹر کرنے کے لیے پارٹنر لِنک پر کلک کرتے ہیں، تو وہ پارٹنرشپ کی توثیق کے لیے پارٹنر کوڈ درج کرسکتے ہیں۔ تاہم یہ اختیاری ہے، کلائنٹ پارٹنر کوڈ درج کیے بغیر بھی رجسٹریشن کا عمل جاری رکھ سکتا ہے۔ اگر پارٹنر کوڈ کو خالی چھوڑا گیا ہو تو Back Office اُس پارٹنر کے تحت رجسٹر ہوگا جس کا پارٹنر لِنک استعمال کیا گیا تھا۔

Image

نوٹ:

  • یہ خانہ اختیاری ہے، لہٰذا کلائنٹس اسے خالی چھوڑ سکتے ہیں۔
  • اگر غلط پارٹنر کوڈ کا اندراج کیا گیا ہو تو سسٹم خرابی کا ایک پیغام دکھائے گا۔ کلائنٹس کوڈ کا اندراج چھوڑ کر اس کے بغیر رجسٹر ہوسکتے ہیں۔

دو مختلف پارٹنرز سے متعلقہ پارٹنر لِنک اور پارٹنر کوڈ کا استعمال کرنا

اگر کلائنٹ رجسٹریشن فارم پر کسی مختلف پارٹنر کا پارٹنر کوڈ درج کرتے ہوئے، رجسٹر ہونے کی غرض سے JMarkets کی ویب سائٹ پر جانے کے لیے کسی پارٹنر لِنک پر کلک کرتا ہے، تو Back Office اُس پارٹنر کے تحت رجسٹر ہوگا جس کا پارٹنر کوڈ درج کیا گیا تھا۔ اگر پارٹنر کوڈ کو خالی چھوڑا گیا ہو تو Back Office اُس پارٹنر کے تحت رجسٹر ہوگا جس کا پارٹنر لِنک استعمال کیا گیا تھا۔