1. ہوم
  2. >
  3. متواتر پوچھے گئے سوالات
  4. >
  5. شراکت داریاں
  6. >
  7. نئے پارٹنر لائلٹی پروگرام کی وہ تمام تفصیلات جن کے بارے میں آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔

نئے پارٹنر لائلٹی پروگرام کی وہ تمام تفصیلات جن کے بارے میں آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔

JMarkets پارٹنر لائلٹی پروگرام فعال پارٹنرز کے لیے ایک پریمیئم پروگرام ہے جس کے تحت آپ ہماری کمپنی کے ساتھ وفادارانہ اور نتیجہ خیز تعاون کرنے کے صلے میں لگژری انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ آپ یہ قیمتی انعامات کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام میں شرکت کا طریقۂ کار کیا ہے؟

  1. JMarkets پارٹنر کے طور پر اپنی رجسٹریشن کریں اور کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے اپنا لنک شیئر کریں۔
  2. کلائنٹس کی ٹریڈنگ ایکٹویٹی کو بڑھانے اور ترقی کے نئے سنگ میل تک پہنچنے کے لیے کلائنٹس کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔
  3. اپنی رفتار کو ترقی کے ساتھ ہم قدم رکھنے کے لیے پارٹنر ایریا میں اپنی پیش رفت چیک کریں۔
  4. بہتر سے بہتر سنگ میل حاصل کریں اور JMarkets کی طرف سے پہلے سے زیادہ قیمتی انعامات حاصل کریں۔

انعامات حاصل کرنے کی اہلیت کے لیے کن شرائط کا پورا کرنا ضروری ہے؟

آپ کی ترقی کے لیے 3 معیار اہم ہیں:

  1. کوالیفائد ٹریڈنگ والیم کا مقررہ ہدف حاصل کرنا۔
  2. پچھلے 3 کیلنڈر مہینوں میں فعال کلائنٹس کی تعداد 10 یا زائد ہونا۔
  3. پچھلے 12 ماہ کے دوران پارٹنر کے کلائنٹس کا کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم کُل کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم کی مطلوبہ پرسنٹیج کے برابر یا اس سے زائد ہونا چاہیے۔ ماسوائے پروگرام کے آغاز یا پروگرام میں پارٹنر کی شمولیت کے پہلے 12 ماہ کے، کہ جب آخری 12 ماہ کا مجموعی کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم کُل کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم کے برابر ہوتا ہے۔

شرائط کا حساب کیسے لگایاجاتا ہے؟

کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم کا حساب آپ کے ہر سائن اَپ کردہ کلائنٹ کے لیے آپ کی رجسٹریشن کی تاریخ سے جبکہ موجودہ پارٹنرز کے لیے پارٹنر لائلٹی پروگرام کے آغاز کی تاریخ سے لگایا جاتا ہے۔ کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم میں نان MTP ٹریڈنگ والیم اور غلطی، دھوکہ دہی یا کسی بھی مشکوک کارروائی سے حاصل کردہ ٹریڈنگ والیم شامل نہیں ہوتا۔ ویلکم اکاؤنٹ ٹائپ کے اکاؤنٹس میں کلائنٹس کے حاصل کردہ والیم کو "کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم" شمار نہیں کیا جاتا۔

پچھلے 3 کیلنڈر مہینوں میں ایکٹو کلائنٹس کی تعداد 10 یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔"ایکٹو" تصوّر کیے جانے کے لیے پچھلے 3 ماہ کے دوران کلائنٹ کی طرف سے (MTP اصول کے ساتھ) ٹریڈنگ ڈیلز کا ہونا ضروری ہے، اس میں موجودہ مہینہ شامل ہو گا۔ اگر ابھی اپریل چل رہا ہو اور آپ کے کلائنٹ نے فروری میں ٹریڈنگ کی تھی تو ایسا کلائنٹ آپ کے اسٹیٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگر فروری-اپریل کے دورانیے میں آپ کے 10 ایکٹو کلائنٹس موجود ہیں تو پھر ٹارگٹ پُورا کر لیا گیا ہے۔

پچھلے 12 مہینوں میں آپ کے کلائنٹس کا کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم %20 یا اس سے زائد ہونا چاہیے۔ فرض کریں کہ پروگرام کے آغاز کے بعد سے آپ نے USD mln 500 کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم جمع کیا ہے۔ شرط پوری کرنے کے لیے پچھلے 12 مہینوں میں کوالیفائیڈ ٹریڈنگ والیم کم از کم mln USD 100 (جو کہ %20 ہے) ہونا چاہیے۔ لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آپ کو کسی چیز کا حساب کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ہم آپ کو بیک آفس میں بتا دیتے ہیں کہ ہدف حاصل ہونے تک والیم کے کتنے USD باقی ہیں۔

میں کون سے انعامات حاصل کر سکتا ہوں؟

ہم آپ کو متعدد کیش انعامات کے علاوہ گیجٹس، لگژری واچز، بین الاقوامی ٹرپس، یاٹ کے سفر اور یہاں تک کہ ایک لگژری کار جیسے قیمتی انعامات دیتے ہیں! اس سے قطع نظر کہ آپ نے کون سا سنگ میل حاصل کیا ہے، اگر آپ چاہیں تو قیمتی انعامات کی بجائے متبادل کیش کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ ہمارا کی اکاؤنٹ مینیجر ہر ماہ کے شروع میں انعامات کے حقدار پارٹنرز سے رابطہ کرے گا۔ اس کے بعد آپ کو انعام دینے میں تقریباً 2 ہفتے کا وقت لگتا ہے۔

میں پارٹنر لائلٹی پروگرام میں اپنی پیشرفت کو کیسے ٹریک کرسکتا ہوں؟

آپ پارٹنر ایریا میں، ڈیش بورڈ پیج پر پارٹنر لائلٹی رزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ ہر ٹارگٹ کے لیے اپنے موجودہ رزلٹ اور اگلے سنگ میل کے لیے درکار لوازمات دیکھ سکتے ہیں۔ ٹارگٹ کے ساتھ ساتھ آپ سنگ میل سے سنگ میل تک درجہ بدرجہ اپنی پراگریس دیکھ سکتے ہیں اور یہ کہ آپ کے لیے کون سے انعامات پہلے ہی اَن لاک ہیں اور کون سے انعامات آپ ابھی حاصل کر سکتے ہیں۔

برائے مہربانی مزید تفصیلات کے لیے JMarkets پارٹنر لائلٹی پروگرام کی شرائط و ضوابط دیکھیں۔