1. ہوم
  2. >
  3. متواتر پوچھے گئے سوالات
  4. >
  5. شراکت داریاں
  6. >
  7. ہر وہ چیز جو آپ وَن-لِنک سروس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں

ہر وہ چیز جو آپ وَن-لِنک سروس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں

JMarkets میں پارٹنر لِنکس وَن-لِنک سروس استعمال کرتے ہیں، لہٰذا آپ کو ہر مرتبہ اپنے پارٹنر لِنکس شیئر یا ایمبڈ کرنے کے لیے انھیں حسبِ ضرورت ڈھالنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

وَن-لِنک سروس کیا ہے؟

پارٹنر لِنکس وَن-لِنک کے اُصول پر چلتے ہیں۔ یہ یوزرز کو ازخود اُس ملک کے تحت درست ویب سائٹ پر لے جاتے ہیں جہاں سے کلائنٹس نے لِنک کھولا ہوتا ہے۔ اس کی بدولت مختلف ممالک کے لیے کئی کسٹمائزڈ پارٹنر یا پرومو لنکس تخلیق کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

پارٹنر لِنک Back Office میں پارٹنر ایریا کے اندر ڈیش بورڈ پیج یا پرومو میٹریل پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Image

وَن-لِنک سروس کے کیا فائدے ہیں؟

وَن-لِنک سروس آپ کو مخصوص ممالک کی ضرورت کے لحاظ سے مختلف پارٹنر لِنکس اور پرومو لِنکس میں ترمیم کرنے اور انھیں محفوظ کرنے سے بچاتی ہے۔ یہ کسی بھی ملک میں ویب سائٹ کی نافذالعمل پابندیوں یا بلاکنگ کا توڑ کرسکتی ہے، جو اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ کی پروموشنز ہر مرتبہ مطلوبہ ناظرین تک ضرور پہنچیں گی۔