1. ہوم
  2. >
  3. متواتر پوچھے گئے سوالات
  4. >
  5. شراکت داریاں
  6. >
  7. پارٹنر ایریا میں رپورٹس سیکشن کے متعلق ہر چیز جانیے

پارٹنر ایریا میں رپورٹس سیکشن کے متعلق ہر چیز جانیے

کلائنٹ لسٹ رپورٹ

کلائنٹ لسٹ رپورٹ آپ کو اپنے اکاؤنٹ سے منسلک ہر راغب کردہ کلائنٹ کی تلاش کا اہل بناتی ہے۔ آپ مختلف معلومات جیسے کہ راغب کردہ کلائنٹ کی کلائنٹ ID، مُلک، اکاؤنٹ کی قسم، ان کی رجسٹریشن کی تاریخ، ٹریڈنگ کا مجموعی حجم، اور ان سے وصول کردہ مجموعی منافع دیکھ سکتے ہیں۔

فلٹرز:

Image
  • کلائنٹ کا مُلک: کلائنٹ کے مُلک کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ کئی ممالک کو منتخب کرنا ممکن ہے۔ ڈیفالٹ طور پر، تمام ممالک ظاہر ہوتے ہیں۔
  • کلائنٹ ID: کلائنٹ کے یوزر ID نمبر کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ کئی کلائنٹس کو منتخب کرنا ممکن ہے۔ ڈیفالٹ طور پر، تمام اکاؤنٹس ظاہر ہوتے ہیں۔
  • کلائنٹ اکاؤنٹ: کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ کئی ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو منتخب کرنا ممکن ہے؛ ڈیفالٹ طور پر، تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس ظاہر ہوتے ہیں۔
  • کلائنٹ اکاؤنٹ کی قسم: اکاؤنٹ کی قسم کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ اکاؤنٹ کی کئی اقسام منتخب کرنا ممکن ہے۔ ڈیفالٹ طور پر، اکاؤنٹ کی تمام اقسام ظاہر ہوتی ہیں۔
  • اکاؤنٹ کی رجسٹریشن کا دورانیہ: اکاؤنٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔
  • آخری ٹریڈنگ کا دورانیہ: راغب کردہ کلائنٹ کی آخری ٹریڈنگ سرگرمی کی تاریخ کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔
  • تبصرہ: آپ نتائج میں اس کالم پر کلک کرکے راغب کردہ کلائنٹ کے لیے تبصرہ مرتّب کرسکتے ہیں؛ بعد ازاں اسے بھی نتائج میں فلٹر کیا جا سکتا ہے۔

نتائج ظاہر کرنے کے لیے لاگو کریں پر کلک کریں، اور تمام مخصوص تراتیب کو ختم کرنے کے لیے ری سیٹ پر کلک کریں۔

کلائنٹ لسٹ کلائنٹس، کلائنٹس کے اکاؤنٹس، ٹریڈنگ کے حجم (لاٹس میں)، ٹریڈنگ کے حجم (ملین USD میں)، اور منافع (USD میں) کا موجودہ مجموعہ پیش کرتی ہے۔

معلومات:

Image
  • کلائنٹ ID: کلائنٹ کا یوزر ID نمبر دکھاتا ہے۔
  • کلائنٹ اکاؤنٹ: کلائنٹ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر دکھاتا ہے۔
  • حجم لاٹس/ملین: اس اکاؤنٹ پر کلائنٹ کی جانب سے ٹریڈ کردہ مجموعی حجم کو لاٹس یا ملین USD میں دکھاتا ہے؛ اس پر کلک کرنے سے یہ باری باری دونوں ویلیوز پر آیا جا سکتا ہے۔ ڈیفالٹ طور پر لاٹس ظاہر ہوتی ہیں۔
  • منافع: کلائنٹس اکاؤنٹ سے حاصل کردہ مجموعی پارٹنر کمیشن دکھاتا ہے (USD)۔
  • اکاؤنٹ کی قسم: کلائنٹ کے اکاؤنٹ کی قسم دکھاتا ہے۔
  • اکاؤنٹ رجسٹریشن کی تاریخ: کلائنٹ کا اکاؤنٹ تخلیق ہونے کی تاریخ دکھاتا ہے۔
  • کلائنٹ کا مُلک: کلائنٹ کی رجسٹریشن کا مُلک دکھاتا ہے۔
  • ٹریڈنگ کی آخری تاریخ: یہ راغب کردہ کلائنٹ کی آخری ٹریڈنگ سرگرمی کی تاریخ ہوتی ہے۔
  • ادائیگیاں دکھائیں: یہ منتخب کردہ کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لحاظ سے فلٹر کردہ ریوارڈ ہسٹری سیکشن پر لے جاتا ہے۔

ہر کالم کو اس کالم کے ہیڈر ٹائٹل پر کلک کرکے اسی لحاظ سے ترتیب دیا جاسکتا ہے۔ ٹریڈنگ کا حجم لاٹس میں یا پھر بطور ملین USD میں ظاہر ہوسکتا ہے۔

ریوارڈ ہسٹری رپورٹ

آپ کے پارٹنر اکاؤنٹ کے ریوارڈ کی ادائیگیوں کی ہسٹری، بشمول USD میں منافع، لاٹس میں ٹریڈنگ کا حجم اور ملین USD میں ٹریڈنگ کا حجم منتخب کردہ دورانیے میں ریوارڈ ہسٹری کی رپورٹ میں ظاہر ہوتا ہے۔

فلٹرز:

Image
  • ادائیگی کی تاریخ: پارٹنر کمیشن کی ادائیگی کی تاریخ کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ 2 تاریخیں منتخب کریں، جو متعین کردہ دورانیے کے لحاظ سے نتائج کو فلٹر کریں گی؛ صرف موجودہ اور ماضی کی تاریخیں منتخب کی جا سکتی ہیں۔
  • کلائنٹ کا مُلک: کلائنٹ کے مُلک کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ کئی ممالک منتخب کرنا ممکن ہے۔ ڈیفالٹ طور پر، تمام ممالک ظاہر ہوتے ہیں۔
  • کلائنٹ ID: کلائنٹ کے یوزر ID نمبر کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ کئی کلائنٹس کو منتخب کرنا ممکن ہے۔ ڈیفالٹ طور پر، تمام اکاؤنٹس ظاہر ہوتے ہیں۔
  • کلائنٹ اکاؤنٹ: کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ کئی ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو منتخب کرنا ممکن ہے؛ ڈیفالٹ طور پر، تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس ظاہر ہوتے ہیں۔
  • کلائنٹ اکاؤنٹ کی قسم: اکاؤنٹ کی قسم کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ اکاؤنٹ کی کئی اقسام منتخب کرنا ممکن ہے۔ ڈیفالٹ طور پر، اکاؤنٹ کی تمام اقسام ظاہر ہوتی ہیں۔

نتائج ظاہر کرنے کے لیے لاگو کریں پر کلک کریں، اور تمام مخصوص تراتیب کو ختم کرنے کے لیے ری سیٹ پر کلک کریں۔

ریوارڈ ہسٹری آپ کا موجودہ مجموعی منافع (USD میں)، ٹریڈنگ کا حجم (لاٹس میں)، اور ٹریڈنگ کا حجم (ملین USD میں) پیش کرتی ہے۔

معلومات:

Image
  • ادائیگی کی تاریخ: وہ تاریخ جب پارٹنر کمیشن ادا کیا گیا تھا۔
  • کلائنٹ کا مُلک: کلائنٹ کی رجسٹریشن کا ملک دکھاتا ہے۔
  • کلائنٹ ID: کلائنٹ کا یوزر ID نمبر دکھاتا ہے۔
  • کلائنٹ اکاؤنٹ: ریوارڈ یافتہ کلائنٹ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر دکھاتا ہے۔
  • کلائنٹ اکاؤنٹ کی قسم: یہ راغب کردہ کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم ہے۔
  • حجم: ادائیگی کی تاریخ کے کالم میں نظر آنے والی تاریخ پر کلائنٹ کی جانب سے ٹریڈ کردہ حجم دکھاتا ہے۔
  • منافع: ادائیگی کی تاریخ کے کالم میں نظر آنے والی تاریخ پر کلائنٹ سے وصول کردہ پارٹنر کمیشن دکھاتا ہے۔
  • ٹرانزیکشنز دکھائیں: یہ منتخب کردہ کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لحاظ سے فلٹر کردہ کلائنٹ ٹرانزیکشنز کے سیکشن پر لے جاتا ہے۔

ہر کالم کو اس کالم کے ہیڈر ٹائٹل پر کلک کرکے اسی لحاظ سے ترتیب دیا جاسکتا ہے۔ ٹریڈنگ کا حجم لاٹس میں یا پھر بطور ملین USD میں ظاہر ہوسکتا ہے۔

کلائنٹ ٹرانزیکشنز رپورٹ

راغب کردہ کلائنٹس کی جانب سے ٹریڈنگ سرگرمی کی جامع ذیلی تفصیلات۔ یہ رپورٹ سائن اَپ شدہ تمام کلائنٹس کی جانب سے کلوز کردہ تمام پوزیشنز سے متعلق معلومات دکھاتی ہے۔ آپ آرڈر کی تاریخ، انسٹرومنٹ کی قسم، ٹریڈنگ کا حجم اور کمایا گیا منافع دیکھ سکتے ہیں۔

فلٹرز:

Image
  • کلائنٹ کا اکاؤنٹ: کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ کئی ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو منتخب کرنا ممکن ہے؛ ڈیفالٹ طور پر، تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس ظاہر ہوتے ہیں۔
  • ادائیگی کی تاریخ: پارٹنر کمیشن کی ادائیگی کی تاریخ کے لحاظ سے ٹیبل میں موجود ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ 2 تاریخیں منتخب کریں، جو متعین کردہ دورانیے کے لحاظ سے نتائج کو فلٹر کریں گی؛ صرف موجودہ اور ماضی کی تاریخیں منتخب کی جا سکتی ہیں۔

نتائج ظاہر کرنے کے لیے لاگو کریں پر کلک کریں، اور تمام مخصوص تراتیب کو ختم کرنے کے لیے ری سیٹ پر کلک کریں۔

کلائنٹ ٹرانزیکشنز موجودہ مجموعی منافع (USD میں)، ٹریڈنگ کا حجم (لاٹس میں)، ٹریڈنگ کا حجم (ملین USD میں)، اور ٹرانزیکشنز کی مجموعی تعداد پیش کرتی ہیں۔

معلومات:

Image
  • کلائنٹ اکاؤنٹ: ریوارڈ یافتہ کلائنٹ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر ظاہر کرتا ہے۔
  • کلوزٹائم: وہ تاریخ اور وقت جس پر کلائنٹ نے ٹریڈ کو بند کیا تھا۔
  • انسٹرومنٹ: ٹریڈ کا ٹریڈنگ انسٹرومنٹ۔
  • حجم: کلائنٹ کی جانب سے ٹریڈ کردہ حجم ظاہر کرتا ہے۔
  • منافع: کلائنٹ سے وصول کردہ پارٹنر کمیشن ظاہر کرتا ہے۔

ہر کالم کو اس کالم کے ہیڈر ٹائٹل پر کلک کرکے ترتیب دیا جاسکتا ہے۔ ٹریڈنگ کا حجم لاٹس میں یا پھر ملین USD میں ظاہر ہوسکتا ہے۔

ٹرانزیکشنز زیرِ التواء پیمنٹ رپورٹ

یہاں آپ اپنے راغب کردہ کلائنٹس کی طرف سے کی گئی تمام موجودہ زیرِ التواء ٹرانزیکشنز دیکھ سکتے ہیں۔ ان ٹرانزیکشنز کے عوض ریوارڈ آپ کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر ادا کر دیا جائے گا۔

فلٹرز:

Image
  • کلائنٹ کا اکاؤنٹ: اس ٹیبل میں کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے مطابق ڈیٹا فلٹر کرنے کے لیے۔ متعدد ٹریڈنگ اکاؤنٹس کا انتخاب ممکن ہے؛ بنیادی طور پر، تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس دکھائے جاتے ہیں؛ نوٹ فرمائیں کہ ریفر کردہ کلائنٹ کے ایک سے زائد ٹریڈنگ اکاؤنٹ ہو سکتے ہیں۔

نتائج ظاہر کرنے کے لیے اپلائی پر کلک کریں، اور تمام مخصوص سیٹ کردہ فلٹرز ہٹانے کے لیے ری سیٹ پر کلک کریں۔

معلومات:

Image
  • کلائنٹ اکاؤنٹ: کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد دکھاتا ہے۔
  • زیرِ التواء ٹرانزیکشنز کی تعداد: زیرِ التواء ٹرانزیکشنز کی تعداد جو اگلے دن ادا کی جائے گی۔
  • والیم: کلائنٹ کی طرف سے ٹریڈ کردہ والیم دکھاتا ہے۔
  • منافع: وہ پارٹنر کمیشن دکھاتا ہے جو پیمنٹ کے بعد آپ کلائنٹ سے موصول کریں گے۔

ہر کالم کو اس کے ہیڈر ٹائٹل پر کلک کرنے سے سارٹ کیا جا سکتا ہے۔ ٹریڈنگ والیم لاٹس یا ملینز USD میں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔