1. ہوم
  2. >
  3. متواتر پوچھے گئے سوالات
  4. >
  5. شراکت داریاں
  6. >
  7. ریبیٹ سسٹم کے بارے میں سب کچھ جانیے

ریبیٹ سسٹم کے بارے میں سب کچھ جانیے

ہمارا ریبیٹ سسٹم انٹروڈیوسنگ بروکرز پروگرام میں تمام پارٹنرز کو ان کے ریوارڈز کا ایک حصّہ (100 فیصد تک) واپس ان کے راغب کردہ کلائنٹس کو ادا کرنے کا اہل بناتا ہے۔ پارٹنر کی حیثیت سے، آپ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ آپ کس ریٹ پر اور کونسے راغب کردہ کلائنٹس کو ریبیٹس ادا کرنا چاہتے ہیں۔

میں کتنا ریبیٹ واپس ادا کرسکتا ہوں؟

ریبیٹ کی شرح 0% سے لے کر 100% تک کوئی بھی سیٹ کی جا سکتی ہے۔

ریبیٹ کی انتظام کاری

ریبیٹس سیٹ کرنے کے لیے اپنے Back Office -> پارٹنرشپ <- ریبیٹس میں لاگ اِن ہوں۔ ریبیٹس کو انفرادی طور پر سیٹ کرنا یا پھر ڈیفالٹ سیٹنگز پر سیٹ کرنا ممکن ہے تاکہ ریبیٹس کی انتظام کاری آپ کے لیے زیادہ باسہولت ہو جائے۔

ادائیگی کا شیڈول

ریبیٹس اُن منتخب راغب کردہ کلائنٹس کو روزانہ ادا کیے جاتے ہیں جنھوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر ٹریڈز کلوز کی ہوں۔

جیسے ہی ریبیٹس آپ کے Back Office سے سیٹ ہو جائیں گے، تو انھیں ہر مرتبہ آپ کے ریوارڈز وصول کرنے پر منتخب راغب کردہ کلائنٹس کے لیے ازخود شمار کرلیا جائے گا۔ اس کے بعد ریبیٹس کو راغب کردہ مخصوص کلائنٹس کے لیے خودکار طور پر تقسیم کر دیا جائے گا۔

استثنائیں

ریبیٹس کو درج ذیل اکاؤنٹس کے لیے سیٹ نہیں کیا جا سکتا:

  • CT_Investor_Pro
  • CT_Investor_Standard