1. ہوم
  2. >
  3. متواتر پوچھے گئے سوالات
  4. >
  5. رقم جمع کروانا اور نکلوانا

رقم جمع کروانا اور نکلوانا

  • JMarkets رقم جمع کروانے کے متعدد طریقے فراہم کرتا ہے۔ آپ ای والٹ، ادائیگی کے مقامی طریقوں اور بینک کارڈ وغیرہ کے ذریعے رقم جمع کروا سکتے ہیں۔ ادائیگی کے دستیاب طریقوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے Deposit and Withdrawal پیج وزٹ کریں۔
  • نہیں، تھرڈ پارٹی کے اکاؤنٹ کے ذریعے رقم جمع کروانے/ نکلوانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ کمپنی AML پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
  • اس کا مطلب ہے کہ اگلی بار رقم جمع کرواتے وقت آپ کو دوبارہ معلومات درج کرنے کی ضرورت نہیں اور صرف ایک کلک کے ذریعے آپ کی رقم جمع ہو جائے گی۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ یہ سہولت ادائیگی کے تمام طریقوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ آپ کا کریڈٹ کارڈ ڈیٹا بطور محفوظ ٹوکن PCI DSS کی مصدقہ کمپنی کے کارڈ پر محفوظ ہے جو بحفاظت اسٹوریج کے لیے متعلقہ حفاظتی معیارات کی پابند ہے۔
  • رقم فوراً جمع ہو جاتی ہے، اگر تکنیکی وجوہات کی بناء پر رقم بروقت جمع نہ ہو تو برائے مہربانی سپورٹ سے رابطہ کریں اور اپنے مسئلے کے بارے میں رپورٹ کریں۔ آپ کے پاس ادائیگی کا ثبوت ہونا ضروری ہے کہ آپ کی رقم میں کٹوتی ہونے کے باوجود رقم آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل نہیں ہوئی۔ آپ لین دین کے اسکرین شاٹ یا سٹیٹمنٹ کو بطور ثبوت پیش کر سکتے ہیں۔
  • ARN (ایکوائرر ریفرنس نمبر) وہ خاص نمبر ہے جو رقم کی منتقلی کے دوران آپ کے لین دین کو تفویض کیا جاتا ہے اور جس کی مدد سے آپ اپنے بینک میں اس کے اسٹیٹس کے بارے میں معلوم لے سکتے ہیں۔ یہ نمبر ہر لین دین کے لئے منفرد ہوتا ہے اور رقم کی کامیاب منتقلی کا بین الاقوامی ثبوت ہے۔

    ARN، مرچنٹ کے بینک (حاصل کرنے والے بینک) کی طرف سے رقم بھیجنے اور کارڈ ہولڈر کے بینک (جاری کرنے والے بینک) میں منتقل ہونے کے عمل کے دوران رقم کی نقل و حرکت ٹریک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ARN کوڈ بینکوں کو رقم کے لین دین اور متعلقہ کارروائی کی تصدیق کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    اگر 14 کاروباری دنوں میں بھیجی گئی رقم آپ کے کارڈ میں جمع نہ ہو تو کارڈ پروسیسر آپ کو ARN کوڈ فراہم کرتا ہے۔ اگر ایسی صورتحال پیدا ہو جائے تو [email protected] یا [email protected] کو تحریری طور پر ARN بھیجنے کی درخواست کریں۔

    ARN کوڈ موصول ہونے کے بعد کیا کرنا چاہیئے؟

    اپنی ARN کوڈ والی ای میل کو پرنٹ کریں اور اپنے بینک جا کر عملے سے کہیں کہ آپ کو چارج بیک یا متنازعہ ادائیگیوں کے شعبے میں جانا ہے۔ وضاحت کریں کہ آپ کو ARN موصول ہوا ہے اور آپ اپنے کارڈ میں رقم کی وصولی کے منتظر ہیں۔ ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ اپنے بینک کی آن لائن سپورٹ سروس یا بینک کے کیشیئر سے رابطہ نہ کریں کیونکہ وہ ایسی درخواستوں پر کاروائی کے لئے تربیت یافتہ نہیں ہوتے اور آپ کی مدد نہیں کر سکتے۔ ایسی درخواست کے لئے آپ کو خود بینک جانا چاہیئے، لہٰذا ای میل بھیجنے یا آن لائن اپنے بینک سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

    اگر آپ کا بینک فراہم کردہ ARN کے تحت رقم کی منتقلی تلاش نہ کر سکے تو اپنے بینک سے کہیں کہ وہ اس بات کی تصدیق کرے کہ اس معاملے کی تحقیق کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایسی کوئی منتقلی نہیں پائی گئی۔ اس (تصدیقی) دستاویز کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں، ہم اپنی طرف سے معاملے کی ضروری تحقیقات کریں گے۔

  • تیز اور محفوظ ترین ٹرانزیکشز کے لیے JMarkets میں ڈپازٹ / رقم نکلوانے کے پراسیس کو مسلسل بہتر بنایا جاتا ہے۔ یہ پراسیس مختلف علاقوں کے صارفین کے لیے تھوڑا مختلف ہو سکتا ہے۔ کسی خاص ادائیگی کے طریقے سے ٹرانزیکشز کرنے کے بارے میں مزید یہاں جانیں۔